Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کرنے چاہیئں، اشرف غنی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کی حکومت سے ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے عمل میں شریک ہونا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر صدارتی محل سے نشر ہونے والے خطاب میں اشرف غنی نے کہا کہ ‘میں طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے افغانی ہونے کا ثبوت دیں اور امن کے لیے افغانیوں کے مطالبے کو مانتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات میں شریک ہوں۔’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں امریکا کی جنگ کے خاتمے کی خواہش کا واضح طور پر اظہار کیا جاچکا ہے، تاہم افغان صدر نے طالبان سے کسی بھی معاہدے میں جلد بازی کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے 1989 میں سوویت یونین کے افغانستان سے نکلنے کے بعد ہونے والے فسادات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم امن چاہتے ہیں اور جلد چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ منصوبے کے مطابق ہو۔’






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*