Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

’’باڑ سے ڈیورنڈ لائن افغانستان کیلئے بھی مردہ ایشو ہوگا‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ سے ڈیورنڈ لائن افغانستان کے لیئے بھی مردہ ایشو ہو گا ۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یہ بات سرحدی علاقے غلام خان میں آہنی باڑ کے سامنے سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ڈیورنڈ لائن پہلے بھی ہمارے لیے مردہ ایشو تھا، اب بھی مردہ ایشو ہی ہے، انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل ہوجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اگر افغانستان میں حالات خراب ہوئے بھی تو باڑ کی وجہ سے سرحد پار سے لوگوں کی بے قابو آمد ممکن نہیں ہوسکے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا تفصیلی انٹرویو پیر کی شب 8 بجے جیو ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں نشر ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*