Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

جارج اور امل کلونی میں اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی؟

ہولی وڈ اداکار 59 سالہ جارج کلونی اور ان کی 41 سالہ اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی جوڑی کو دنیا کی بہترین رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں نے دسمبر 2014 میں طویل تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں ایک بیٹا الیگزینڈر اور بیٹی ایلا ہوئی تھی۔

لبنانی نژاد امل کلونی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں، جب کہ ان کا شمار اہم عالمی انسانی حقوق کے رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، تاہم امریکی میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ دونوں میں سرد اختلافات شروع ہوگئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*