Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

شہباز شریف کوپی اے سی چئیرمین بنانا سب سے بڑی غلطی ہے،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سےگزارش ہےکہ مقدمات کوتیزی سےنمٹایاجائے، آصف زرداری کا کیس نوازشریف اورشہبازشریف سےزیادہ خطرناک ہے وہ جو بھی کرلیں اب ان کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں،ن لیگ کے آڈٹ کا احتساب میں خود کروں گا ،مجھ سے زیادہ سئینر سیاست دان کوئی نہیں جس نے آٹھ بار وفاقی وزارتیں سنبھالی ہوں،پی اے سی میں شامل ہونا میرا حق ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ  پی اے سی چئیر مین کی تعیناتی کے خلاف  سپریم کورٹ جاؤںگا،جو خود کرپٹ ہوں وہ دوسروں کا احتساب کیسے کریں گے،شہبازشریف کرپشن کیسزمیں نوازشریف سےزیادہ ملوث ہیں ۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نےمحنت سےملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا ہے،جس طرح کی معیشت عمران خان کو ملی وہ مشکل صورتحال تھی اور اس  مشکل وقت میں دوست ممالک نےہمارابھرپورساتھ دیا، سانحہ ساہیوال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سہیوال کی جتنی مذت کی جائےکم ہے،ساہیوال واقعہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*