Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا، مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جانے لگی۔

حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کل ہڑتال کی جائے گی اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

بھارتی قابض فوج سری نگر میں20 سے زائد چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں کو روک روک کر تلاشی لے رہی ہے۔

شہر کے اسٹیڈیم کے اطراف لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سری نگر کی کچھ سڑکوں کو کل تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، بھارتی یوم جمہوریہ پر مشترکہ حریت قیادت نے وادی میں یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*