Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ‘نصر’ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی جس کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاریوں کو آزمانا ہے۔

بیلسٹک میزائل ‘نصر’ کی کامیاب آزمائشی لانچنگ سے آرمی کی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

نصر میزائل کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نصر میزائل اعلیٰ شوٹ اینڈ اسکوٹ نظام کا حامل ہے جو پرواز کے دوران حرکت کرنے والے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*