Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پیرس فیشن ویک، دیدہ زیب ملبوسات نے حاضرین کا دل جیت لیا

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور ڈیزائنرز نے پیرس میں منعقد فیشن شو میں اپنے ملبوسات کی شاندار کلیکشن سے شائقین کا دل جیت لیا۔

پیرس میں منعقدہ اس فیشن ویک میں مختلف نامور شخصیات نے شرکت کی، اس دوران ڈیزائنرز نے اپنے رنگارنگ ملبوسات پیش کیے۔

اس دوران ماڈلز ان ملبوسات کو زیب تن کیے ریپ پر جلوہ افروز ہوئیں اور حاضرین کی داد سمیٹی۔

نامور ڈیزائنر نے زیادہ تر مغربی طرز کے ملبوسات پیش کیے جبکہ چند ایسے لباس بھی سامنے آئے جو نہایت منفرد تھے، جنہیں عمومی طور پر دیکھا نہیں جاتا۔

فیشن ویک میں ڈیزائنرز نے نہ صرف ملبوسات پیش کیے بلکہ ماڈلز کی جیولری اور میک اپ پر بھی خصوصی توجہ دی اور متعدد ماڈلز نے بالوں کے دلچسپ انداز سے حاضرین کو اپنی جانب مبذول کیا۔

ماڈلز کے خوبصورت انداز نے لوگوں کو اپنی جانب مبذول کیا—فوٹو: اے ایف پی





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*