Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بولی وڈ کی چکنی چمیلی نے بلا تھام لیا

بولی وڈ فلموں میں آئٹم سانگس سے شائقین کو محظوظ کرنے والی بار بی ڈول کترینہ کیف کی اداکاری کے تو لوگ دیوانے تھے ہی، تاہم حال ہی میں آنے والی ان کی ایک ویڈیو دیکھ کر لوگ مزید ان کے دیوانے ہوگئے۔ ؎ اس ویڈیو میں بولی وڈ کی’چکنی چمیلی‘ کسی گانے پر ڈانس کرتی نہیں بلکہ بلے کے ساتھ اس طرح ماہرانہ انداز میں کھیلتی نظر آئیں کہ لوگوں کو ان کے پروفیشنل کرکٹر ہونے کا گمان ہونے لگا۔

جی ہاں، کترینہ کیف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فلم کے سیٹ پر اداکاری کی پریکٹس اور ڈانس کی ریہرسل کرنے کے بجائے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

’کملی اور شیلا کی جوانی‘ جیسے گانوں میں ڈانس کرتب دکھانے والی اداکارہ کو مختصر ویڈیو میں بہترین انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*