پنجاب حکومت کا ‘بسنت’ نہ منانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے رواں سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ‘پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بسنت کے حوالے سے مستقبل کے لیے حفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘بسنت کے حوالے سے کل عدالت میں حکومت کی طرف سے تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔’

یاد رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 12 سال بعد فروری 2019 کے دوسرے ہفتے میں بسنت کا تہوار منانے کا اعلان کیا تھا۔
« برٹش ایئرویز کا وفد پاکستان آنے کو تیار (Previous News)
(Next News) بولی وڈ کی چکنی چمیلی نے بلا تھام لیا »