Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

درآمدی موبائل فون پر ٹیکسز ضم کرکے لاگو کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ فنانس ترمیمی بل پیش کیے جانے کے بعد درآمدی موبائل فون پر ‘کمبائن ٹیکس’ لاگو ہوگا جبکہ موبائل کارڈز پر ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 10 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا، 28 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے، جبکہ 60 ہزار روپے تک کے موبائل فون پر 6 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

حکام نے کہا کہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک کے موبائل پر 8 ہزار روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے کے موبائل فون پر 23 ہزار روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 41 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ درآمدی 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیاں، خشک دودھ، ڈبہ پیک دودھ، پنیر اور کاسمیٹک سمیت دیگر متعدد لگژری ایشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*