Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

خاشقجی قتل: ’سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے‘

امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور’نمٹا‘ جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ ’میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک محمد بن سلمان سے معاملہ نمٹایا نہیں جائے گا‘۔

انقرہ میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر نے دھکمی دی کہ قتل میں مشتبہ افرا دکے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

واضح رہے کہ امریکا، فرانس اور کینیڈا سمیت متعدد مغربی ممالک تقریباً 20 سعودی اشخصاص پر پابندی لگا چکے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ہم جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنا شروع کریں گے‘۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ ’ہم بہت جلد ٹھوس بیان دیں گے کہ سعودی ولی عہد قتل کے بارے میں جانتے تھے اور ذمہ دار ہیں جس کے بعد پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گا‘۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*