Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

میڈیا سرکاری اشتہارات پر انحصار کے بجائے اپنے وسائل خود پیدا کرے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا صنعت کو سرکاری اشتہارات پر انحصار کرنے کے بجائے ’اپنے وسائل کے لیے خود نظام وضع‘ کرنے کی تجویز دے دی۔

ریڈیوپاکستان کی رپورٹ کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے منعقدہ ’پاکستان میڈیا کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ’میڈیا ہاؤسز کو اپنا بزنس ماڈل خود تیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’آزادی صحافت بنیادی حق ہے لیکن اس حق کو ذمہ داری اور سیلف ریگولیشن کے ساتھ استعمال کیا جائے‘۔

موجودہ دور میں متنوع رحجانات سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’نسل نو اخبار وجرائد سے زیادہ سوشل میڈیا پر وقت گزارتی ہے‘۔

صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا جمہوریت روایت اور قومی اقدار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مستحکم معاشی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے، ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں اور میڈیا کےمسائل حل کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ایک مستحکم معاشی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حکومت پر انحصار نہ کرسکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*