Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

شادی سے قبل اداکاروں سے تعلقات پر ریما کی پہلی بار وضاحت

پاکستانی سپر اسٹار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے شادی کے 8 سال بعد پہلی بار اپنی شادی سے قبل اور بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں زندگی میں کس قدر مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اگرچہ شادی کے بعد ریما خان کو چند منصوبوں میں پرفارمنس کرتے دیکھا گیا، تاہم وہ شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف اور بڑی اداکارہ تھیں۔

ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا۔

ہر شوبز اسٹار کی طرح ریما خان کی زندگی میں بھی مشکلات آئیں، تاہم انہوں نے ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اور خوش قسمتی سے وہ لوگوں میں جگہ بنانے میں کامیاب جانے سمیت ایک سپر اسٹار کے طور پر بھی سامنے آئیں۔

ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے انہیں ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ڈان کے آئی او ایس میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شادی کے بعد کی مشکلات سمیت شادی سے قبل کی زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی۔

ریما نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے شادی کی ہے—فوٹو: ریما خان انسٹاگرام





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*