Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاک فوج نے امن بحال کرنے کے لئے لازوال قربانیاں دیں ۔ کامران سعید

شازین بگٹی پاکستانی یوتھ کے حقیقی ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں باوقارپاکستان بنائیں گے۔ صدر یوتھ ونگلاہور (پ۔ ر)جمہوری وطن پارٹی پنجاب یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن بحال کرنے کے لئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدرنوابزادہ شا زین بگٹی ہی پاکستانی یوتھ کے حقیقی ہیرو ہیں ۔پنجاب یوتھ ونگ ان کی قیادت میں باوقار پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز لاہور میں جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمامنعقدہ یوتھ کنونشن میں کیا ۔اس موقع پر چیف آرگنائزرجے ڈبلیوپی مدنی بلوچ، جنرل سیکرٹری فیصل بلوچ، نائب صدر پنجاب حسنین زاہداور رانا وقار سمیت پنجاب بھر سے آئے ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل صدوراور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر پنجاب بھر سے آئے پارٹی ورکروں نے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ایجنڈے میں نوجوانوں کی اخلاقی مضبوطی ، نوجوانوں کی سیاسی آگاہی، کابینہ کی تکمیل ، بلدیاتی انتخابات ، ممبر سازی مہم کا طریقہ کاراور پارٹی فنڈنگ کانظام زیر بحث لایا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*