سعودی وزیر کا گوادر میں مجوزہ آئل ریفائنری کی جگہ کا دورہ

سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل وفاقی خالد عبد العزیز الفلیح کی زیر قیادت سعودی وفد نے مجوزہ آئل ریفائنری کے لیے مختص جگہ دیکھنے کے لیے گوادر کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے گوادر پہنچنے پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں، سعودی وزیر گوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آئے ہیں اور گوادر میں جلد آ ئل ریفائنری قائم جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سعودی ولی عہد کی آمد پر آئل ریفائنری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔
« ایف بی آئی نے ٹرمپ کے روس سے روابط کے شبہے پر تفتیش کی، امریکی اخبار (Previous News)