Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ہواوے پرامریکا میں جاسوسی کا الزام

پولینڈ نے چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ‘ہواوے’ کے اعلیٰ افسر اور ان کے ہمراہ ایک پولش شہری کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولش اسپیشل سروسز کے ترجمان اسٹینیسلو زیرن نے بتایا کہ ’دونوں افراد کو چین کے لیے جاسوسی اور پولینڈ کو نقصان پہنچانے کے شبے میں 8 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا‘۔

ترجمان نے چینی شخص کا نام ویجنگ ڈبلیو اور پولش شخص کا نام پیوٹر ڈی بتایا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کے اپارٹمنٹ اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’پولش شہری کئی ریاستی اداروں میں ملازمت بھی کرچکا ہے۔

پولش پریس ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے پولینڈ اسپیشل سروسز کے ڈپٹی سربراہ نے بتایا کہ ’انفارمیشن سیکٹر میں مقبول ایک پولش شخص کو بھی چینی شہری کے ساتھ مل کر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’گرفتار چینی شہری ایک کاروباری شخص ہیں اور ایک اہم ٹیلی کام کمپنی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘۔جاسوسی کے الزام میں گرفتار چینی شخص کو پولینڈ کے مقامی میڈیا کی جانب سے ‘ہواوے’ کی پولش شاخ کا ڈائریکٹر قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’وہ اپنے شہری کی گرفتاری پر ’شدید تشویش‘ کا شکار ہیں‘۔

دوسری جانب ہواوے نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں اور اس پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے‘۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*