Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

آسٹریلیا میں پاکستان سمیت 10 ممالک کے قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

آسٹریلیا میں پاکستان اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہروں ملبورن اور کینبرا میں واقع 10 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیمیکل سے بھرے مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں اُن میں پاکستان، بھارت، امریکا، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔

آسٹریلوی پولیس نے مشتبہ پیکٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا لیکن ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ایک ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم نے پیکٹ میں ’اسبیٹوس‘ نامی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو کہ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*