Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

فاطمہ ثنا شیخ کا امیتابھ اورعامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد اہم انکشاف

گزشتہ چند ماہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور مسٹر پرفیکٹ کے درمیان تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ میں باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات ہیں۔

تاہم ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ ماہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان کے اور عامر خان سے تعلقات سے متعلق خبروں پر انہیں پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

تاہم اب فاطمہ ثنا شیخ نے نہ صرف عامر خان بلکہ امیتابھ بچن کے حوالے سے ابھی اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے مقابلے امیتابھ بچن کو جدید شخص قرار دیا اور کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ تاحال خود کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ڈھال سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*