Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

سنگھ اور کپور نے بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑدیا

بالی ووڈ کے نوجوان اداکاررنبیرکپور اوراداکار رنویرسنگھ نے بالی ووڈ کے خانز کو پیچھے چھوڑدیا۔

جی ہاں،میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سترہ برس کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بالی ووڈ خانز( شاہ رخ، سلمان اور عامر) نے باکس آفس پر راج نہ کیا ہو، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ مداحوں کی سوچ می واضح تبدیلی آگئی ہے جس کی وجہ سے اس بار بالی ووڈ باکس آفس بھی خانز نے نہیں بلکہ رنبیر کپوراور رنویر سنگھ نے حاصل کی جو سب کے لیے حیران کن رہی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ خانز نے 2018 میں عید، دیوالی اور کرسمس کے اہم دنوں میں اپنی فلمیں ریلیز کیں لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ رنبیر کپوراپنی فلم ’سنجو‘ کی کمائی 343 کروڑجب کہ رنویراپنی فلم ’پدماوت‘ کی کمائی 303 کروڑکے ساتھ آگے رہے۔

اس کے مقابلے میں اداکارسلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 166 کروڑ، عامر خان اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 152 کروڑجب کہ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ 88 کروڑ ہی کما سکی۔

زیرو کے مقابلے میں رنویر سنگھ کی فلم’سمبا’نے صرف دس دن میں 173.15کا شاندار بزنس کیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال تمام خانز کی نئی آنے والی فلمیں بھارت، سارے جہاں سے اچھا اور مہابھارتااپنے پچھلے ریکارڈ قائم رکھ پاتی ہیں یا نہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*