Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

معیشت مستحکم ہوئی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو اسے معاشی مسائل خصوصاً ریکارڈ مالی خسارے کا سامنا تھا لیکن خراب صورتحال میں چین ہمارے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔

ترک ادارے ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خراب معیشت، مالی مسائل اور بیرونی قرضوں سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم اپنی موثر معاشی پالیسی کی مدد سے ان تمام چیلنجز کا سامنا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب ہم ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی برآمدات اور غیر ملکی ترسیل زر کو بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہماری کافی مدد کی اور پاک چین اقتصادی راہدری اور گوادر میں سرمایہ کاری سمیت چین کے تعاون سے شروع کیے گئے متعدد منصوبوں کی بدولت مستقبل کے پاکستان میں چین کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن وہ ہماری اس پیشکش کو کئی بار مسترد کر چکا ہے جس کی وجہ بھارت میں 2019 میں ہونے والے انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو پیشکش کی کہ آپ ایک قدم بڑھیں، ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن مہم چلانے کے لیے پاکستان مخالف جذبے کو ابھار رہے ہیں کیونکہ بھارت میں اس نعرے کو ووٹ ملتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*