Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

وفاقی وزیر شیخ رشید کی بڑی پیش گوئیاں

شیخ رشید نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب چیلنج کرنے کا اشارہ دے دیا۔کہتے ہیں ساری اپوزیشن ملی ہوئی ہے ۔ شریف اور زرداری خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑی پیش گوئیاں کر دیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب چیلنج کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ ان کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا سوچ رہا ہوں
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں وزیرریلوے نے کہا کہ آصف زرداری نے جیل کی تیاری پکڑ لی ہے۔شریف اور زرداری خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا
شیخ رشید نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کی سنسنی خیز پیش گوئی بھی کر دی ۔
وزیر ریلوے نےکرپٹ عناصر کے احتساب کے لئے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*