Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

دھمکیوں کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جاسکتا، چیئرمین نیب

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا اور اپنی پرفارمنس اور کارکردگی سے پروپیگنڈا مہم کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب فرمان اللہ خان نے انہیں صوبے میں زیر تحقیقات میگا کرپشن کیسز سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے اور بیورو کی موجودہ قیادت نے میگا کرپشن کے مقدمات کو الماریوں اور فائلوں سے نکال کر ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے رواں سال بدعنوانی کے 440 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جو زیر التوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، ہم چہرہ نہیں کیس دیکھتے ہیں اور اس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں بھی کرپشن کے مقدمات کو شفاف، میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*