Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا گیا۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں تقاریب جاری ہیں جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس حوالے سے گرجا گھروں، محلوں اور شاپنگ مالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور مسیحی افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

کرسمس کے موقع پر صدر عارف علوی نے خصوصی پیغام میں مسیحی عوام کو مبارک باد دی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی میں مسیحی افراد کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے تمام مسیحی شہریوں کو خوشگوار اور پرامن کرسمس کی مبارک باد دی ۔

ویٹیکن میں پوپ فرانسس نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کیا اور برطانوی شاہی خاندان نے بھی کرسمس کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔

کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تقاریب اور مقابلے جاری ہیں۔



« (Previous News)



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*