Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

فیس بک میں آپ کے پرائیویٹ پیغامات بھی محفوظ نہیں، رپورٹ

فیس بک کے لیے 2018 اس کمپنی کے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بھیانک خواب ثابت ہوا ہے اور اس کا اختتام بھی ایک اور نئے اسکینڈل کے انکشاف کے ساتھ ہورہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فیس بک کی جانب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک بہت زیادہ رسائی دی جاتی ہے، جس کے بارے میں لوگوں کو علم ہی نہیں اور فیس بک نے بھی خود اس بات کو اب تسلیم کرلیا ہے۔

جی ہاں 2 ارب 20 کروڑ فیس بک صارفین کے ذاتی پیغامات بھی تھرڈ پارٹی ایپس کی رسائی سے محفوظ نہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف امریکی روزنامے نے فیس بک کی شراکت دار مختلف کمپنیوں کے ساتھ اس کمپنی کے سابق ملازمین سے انٹرویوز اور دستاویزات کی بنیاد پر کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مائیکروسافٹ کے بنگ سرچ انجن کو فیس بک صارفین کے دوستوں کے ناموں کو دیکھنے کی اجازت ان کی مرضی کے بغیر دی گئی جبکہ مائیکروسافٹ سرورز پر فیس بک صارفین کی پروفائلز بلٹ کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسپاٹیفائی، نیٹ فلیکس اور رائل بینک آف کینیڈا صارفین کے ذاتی پیغامات کو پڑھنے، لکھنے اور ڈیلیٹ کرسکتے ہیں جبکہ کسی تھریڈ میں تمام صارفین کو دیکھ بھی سکتے ہیں۔

ایمازون کو صارفین کے ناموں اور کانٹیکٹ انفارمیشن کے حصول کی اجازت دی گئی، ایپل کو کانٹیکٹ نمبروں اور کیلنڈر ایونٹس تک رسائی دی گئی جبکہ صارفین کی ڈیوائسز سے مطلوبہ ڈیٹا چھپانے کی صلاحیت بھی دی گئی۔

اس بارے میں ایپل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ ڈیٹا ڈیوائسز میں باقی رہتا ہے اور کسی اور کے لیے دستیاب نہیں ہوتا، جبکہ نیٹ فلیکس نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ‘نیٹ فلیکس نے کبھی کسی کے ذاتی پیغامات تک رسائی کا نہیں، ہم آپ کے ذاتی پیغامات میں نہیں جاتے’۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*