Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ایک بار پھر سے آسمان پر رنگوں کی بہار آئے گی۔۔لگے گا پیچا مچے گا شور۔۔۔ہرطرف سے بوکاٹا کی صدائیں آئیں گی

ایک بار پھر سے آسمان پر رنگوں کی بہار آئے گی۔۔لگے گا پیچا مچے گا شور۔۔۔ہرطرف سے بوکاٹا کی صدائیں آئیں گی۔۔۔حکومت پنجاب نے بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا۔۔آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے لاہور میں بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔۔۔بسنت کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بسنت منانے کے قواعد و ضوابط طے کریگی۔۔
برسوں بعد آسمان پر رنگ بکھریں گے۔۔پھرسے بوکاٹا کی صدائیں آئیں گی کیونکہ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہوریوں کو خوشخبری دی۔۔انھوں نے کہا کہ آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔۔۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا بسنت کے حوالے سےایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو بسنت منانے کے قواعد و ضوابط طے کرگی اور منفی پہلوؤں کی روک تھام کیلئے ایکشن پلان تیار کرے گی۔۔۔
کمیٹی کی سربراہی وزیرقانون راجا بشارت کریں گے۔۔بسنت کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔
بسنت ثقافتی تہوار ہے، جس سے اربوں روپے کا بزنس بھی ہوتا تھا۔۔لیکن بسنت پر پابندی کے بعد بہت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے تھے۔۔۔حکومت پنجاب کےحالیہ اعلان کے بعد ثقافتی حلقوں میں خوشی اور امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*