Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

فلپائنی دوشیزہ مس یونیورس منتخب

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ کیتریونا گرے کو مس یونیورس منتخب کرلیا گیا۔

کیتریونا گرے سے قبل بھی فلپائن کی تین دوشیزائیں ماضی میں مس یونیورس منتخب ہوچکی ہیں۔

مس یونیورس کے فائنل سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر تاریخ میں پہلی بار ایک مخنث کو کائنات کی حسین ترین شخصیت منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم فائنل میں اسپین کی 27 سالہ مس اسپین اینجلا پونس کامیاب نہ ہوسکیں اور فلپائنی دوشیزہ نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مس یونیورس کی آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 16 دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و سماجی کارکن کیتریونا گرے کو مس یونیورس منتخب کرلیا گیا۔

سابق مس یونیورس نے فلپائن کی دوشیزہ کو تاج پہنایا—فوٹو: فاکس نیوز
سابق مس یونیورس نے فلپائن کی دوشیزہ کو تاج پہنایا—فوٹو: فاکس نیوز

کیتریونا گرے کے والد اسکاٹش نژاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقا کی ڈیمیل نیل پیٹرس نے انہیں تاج پہنایا۔

ڈیمیل نیل پیٹرس 2017 کے مقابلے مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں۔

فلپائنی دوشیزہ نے وینزویلا اور جنوبی افریقا کی لڑکیوں کو شکست دی—فوٹو: اے پی
فلپائنی دوشیزہ نے وینزویلا اور جنوبی افریقا کی لڑکیوں کو شکست دی—فوٹو: اے پی

کیتریونا گرے مس یونیورس سے قبل مس فلپائن تھیں اور انہوں نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں کیتریونا گرے فلپائن میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔

کیتریونا گرے سے قبل تین فلپائنی دوشیزائیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں—فوٹو: ریپلر
کیتریونا گرے سے قبل تین فلپائنی دوشیزائیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں—فوٹو: ریپلر

کیتریونا گرے نے مقابلے میں دنیا بھر کے 93 ممالک کی دوشیزاؤں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

مس یونیورس کے مقابلے میں مس جنوبی افریقا تمارین گرین نے پہلی رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی، جب کہ وینزویلا کی دوشیزہ نے دوسری رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔

کیتریونا گرے 2017 میں مس فلپائن منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: اے بی ایس سی بی این
کیتریونا گرے 2017 میں مس فلپائن منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: اے بی ایس سی بی این

مس یونیورس کا خطاب تین سال بعد فلپائن کے پاس واپس آیا، اس سے قبل 2015 میں بھی فلپائنی دوشیزہ کائنات کی حسین ترین لڑکی منتخب ہوئی تھی۔

کیریونا گرے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
کیریونا گرے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اس بار اس مقابلے میں پہلی بار مخنث افراد کو بھی شامل کیا گیا تھا اور مس اسپین کی مخنث ٹاپ 10 میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب گئی تھیں، تاہم وہ ٹاپ تھری میں شامل نہ ہوسکیں۔

کیتریونا گرے نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے—فوٹو: اے بی ایس سی بی این
کیتریونا گرے نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*