Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مذہبی آزادی سے متعلق فہرست، پاکستان پابندی سے مستثنیٰ قرار

امریکا نے پاکستان کا نام مذہبی آزادی سے متعلق خصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں شاملہونے کے باوجود اسے پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی سفارتحانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے خصوصی تشویشی ممالک کی فہرست (سی پی سی) میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے باوجود اس پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتخانے کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کو اس فہرست پر ڈالا گیا ہے ان کے اپنے چیلنجز ہیں اور سب کی ان سے نمٹنے کے لیے علیحدہ علیحدہ صلاحیت ہے۔

جن ممالک کو پابندی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے وسیع تر حکمت عملی کے تحت ان ممالک کو مستثنیٰ قرار دیا ہے جس کا مقصد ان ممالک میں مذہبی آزادی کے معاملات کو بہتر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو امریکا نے مبینہ طور پر اقلیتوں سے نامناسب رویے اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اسے ‘بلیک لسٹ’ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

اس بلیک لسٹ میں جن ممالک کو شامل کیا جاتا ہے ان پر مختلف معاشی ودیگر پابندیاں بھی لگائی جاتی ہیں لیکن امریکا نے ان پابندیوں سے پاکستان سمیت چار ممالک کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ‘کانگریس کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن کے حوالے سے خصوصی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔’

بعدِ ازاں پاکستان نے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مذہبی آزادی کے حوالے سے یک طرفہ اور سیاسی مقاصد کے لیے ترتیب دی گئی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*