Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کا اختتامی ٹیزر جاری

امریکا کے معروف شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی ایچ بی اور نے بالآخر ڈرامے کے اختتامی سیزن کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا۔

ڈرامے کی ٹیم نے اس بات کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا کہ 2019 میں ’گیم آف تھرونز‘ کا آخری سیزن پیش کیا جائے گا، تاہم اب اس کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی۔

جاری کی گئی جھلک میں برف اور آگ کے سمندر کو دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس شہرہ آفاق ڈرامے کا اختتام کچھ اچھا نہیں ہوگا۔

اس ڈرامے کو پروڈیوس کرنے والے ادارے، ہدایت کار، لکھاری اور اداکاروں نے بھی تاحال یہ نہیں بتایا کہ اختتامی ڈرامے میں کیا کچھ ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ اس ڈرامے کی آن لائن ہیکنگ کے ڈر کی وجہ سے اس کے ایک سے زیادہ اختتامی مناظر شوٹ کیے گئے ہیں، تاکہ ایک منظر کے لیک ہونے کی وجہ سے دوسرا منظر ڈرامے میں شامل کیا جاسکے۔

آخری سیزن میں 6 قسطیں نشر کی جائیں گی—اسکرین شاٹ

آخری سیزن میں 6 قسطیں نشر کی جائیں گی—اسکرین شاٹ

ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے ایچ بی او نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس کا اختتام اس قدر ہوگا کہ اس میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو بھی اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ ڈرامے کا اختتامی منظر کون سا ہے۔

ادارے کے مطابق گزشتہ برس 2017 میں گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کے ہیک ہونے کے بعد اب احتیاطی تدابیر کے تحت ڈرامے کے کئی اختتامی مناظر ریکارڈ کرائے گئے ہیں، تاکہ اگر ایک سین لیک ہوجائے تو دوسرے کو استعمال کیا جائے اور اگر دوسرا بھی لیک ہو تو تیسرے منظر کو آزمایا جائے۔

رپورٹس کے ہیں کہ ‘گیم آف تھرونز’ کے آخری منظر تک تمام کرداروں کو مار دیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ایچ بی او کی جانب سے جاری کردہ ٹیزر ٹریلر میں بھی ڈرامے کے کسی کردار یا کہانی کو دکھانے کے بجائے صرف جلتی ہوئی آگ کا سمندر اور برف کی دنیا دکھائی گئی ہے۔

ہیکنگ کے ڈر کی وجہ سے ڈرامے کے اختتامی مناظر ایک سے زائد شوٹ کیے گئے ہیں—اسکرین شاٹ

ہیکنگ کے ڈر کی وجہ سے ڈرامے کے اختتامی مناظر ایک سے زائد شوٹ کیے گئے ہیں—اسکرین شاٹ

اس شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، گزشتہ برس اگست میں اس کا ساتواں سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔

اس ڈرامے کو صرف ایچ بی او پر ہی ریلیز کیا جاتا ہے، خیال کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کے 10 یا کم سے کم 9 سیزن بنائے جائیں گے، تاہم اب اس کا 8 واں اور آخری سیزن آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کے آخری سیزن کی کہانی ’دی ونڈ آف ونٹر’ نامی ناول سے لی گئی ہے، جس میں 2 طاقتور خاندانوں کو سات سلطنتوں پر قبضے کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی اداکاروں سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ

ڈرامے کی کہانی اداکاروں سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ

گیم آف تھرونز کے آٹھویں اور آخری سیزن کی 6 قسطیں نشر کی جائیں گی، جن میں سیریز کے تمام پرانے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس ڈرامے کو ایچ بی او کے لیے ڈیوڈ بینیوف اور ڈی بی ویزز نے بنایا۔

ڈرامے میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے اداکاروں نے کردار ادا کیے، جب کہ اس کی شوٹنگ بھی امریکا، یورپ،افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کی گئی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*