Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

جی سی یو میں مقامی پودوں کے تحفظ بارے ماہر نباتات کی بیٹھک

جی سی یومیںپلانٹ سائنسز پر کا نفرنس اختتام پذیر ،مقررین نے پودوں کی مقامی پرجاتیوں کے تحفظ اور بہتر استعمال پر زور دیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پلانٹ سائنسز پر کانفرنس کے اختتامی روز مقررین نے پودوں کی مقامی پرجاتیوں کے تحفظ اور بہتر استعمال پر زور دیا۔ نامور ماہر نباتیات اور پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر خالد حمید شیخ کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، نائجیریا کے پروفیسر ڈاکٹر جاب نماڈو اور اور کینیڈا کے پروفیسر ڈاکٹر ترلوک سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ شعبہ باٹنی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے 25 یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی، جبکہ بارہ ٹیکنیکل سیشنز میں 240 تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالد حمید شیخ کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ باٹنی کا شمار برصغیر کے قدیم ترین باٹنی کے شعبہ جات میں ہوتا ہے جس کا قیام 1902ءمیں عمل میں آیا جبکہ 1912ءتک یہ ایک مکمل خود مختار تدریسی اور تحقیقی شعبہ بن چکا تھا جس نے برصغیر کو بہت سے نامور ماہرین نباتیات دیئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شانے شعبہ باٹنی کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے ملک میں باٹنی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر غیرملکی مندوبین کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباءانتہائی ہونہار ہیں کانفرنس کے دوران ان کے خیالات سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*