Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

افغان مسئلے کا حل فوج نہیں مذاکرات ہے۔۔۔ عمران خان

امریکا نےافغان مسئلے پر تحریک انصاف کی حکومت کا مؤقف تسلیم کر لیا۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں امن کے لئے ہماری مدد چاہتا ہے۔۔ ہمیشہ سمجھتا تھا ہمارا کردار ڈو مور کی بجائے ثالثی کا ہونا چاہیئے۔۔

افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں مذاکرات ہے ،،،امریکا نے تحریک انصاف کی حکومت کا مؤقف تسلیم کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے افغان امن پر بات ہوئی ۔ خوشی ہے کہ تحریک انصاف جو15 سال سے کہہ رہی تھی امریکا نے آج وہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔۔

امریکا افغانستان میں امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے ہماری مدد چاہتا ہے، ہمیشہ سمجھتا تھا ہمارا کردار ڈو مور کے بجائے ثالثی کا ہونا چاہیئے۔۔

عمران خان نے کہا خطے میں امن کے لئے کردار ادا کیا۔ بدقسمتی سے کرتارپور راہداری کو بھارت نے سیاسی فائدے کا رنگ دیا۔انہوں نے معاشی ٹیم کو کارکردگی پر شاباش بھی دی ۔

وزیراعظم نے کہا غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں ملٹی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔۔ سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتا ہے۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*