Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں۔۔۔آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں۔۔پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔۔ بھارت جارحیت دکھائے گا تو اسےبھرپور جواب ملےگا۔۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارت اور بھارت آرمی چیف کو آڑھے ہاتھوں لیا کہا کہ بھارت پہلے خود سیکولر بنے پھر ہمیں بھاشن دے۔۔بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہے۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت سے پہلے بھی جنگیں لڑیں، اب بھی جنگ کرنے آئے گا تو دیکھ لیں گے۔۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کرتارپور کے معاملے پر بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا۔۔ یہ راہداری ون وے ہوگی۔۔ پاکستان کی جانب سے کوئی اس راستے سے بھارت نہیں جا سکتا۔۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں۔۔ پورے ملک میں 44 بڑے آپریشن ہوئے، ناجائز اسلحہ پکڑا گیا۔۔ کوئی بھی جنگ صرف آپریشن سے ختم نہیں ہوتی۔۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں۔۔پاکستان میں آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےوزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کہا کہ اس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا۔۔۔ افواج پاکستان اس ملک کی فوج ہے، اس کا تعلق ایک پارٹی، بندے یا ایک صوبے سے نہیں۔۔ آج پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس سے پہلے کسی اور پارٹی کی تھی۔۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ تمام ادارے مل کر قومی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*