Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے درینہ ساتھی کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنےہی ساتھیوں پربرسنےلگے۔۔ٹرمپ نےاپنےسابق وکیل مائیکل کوہین کو جھوٹ بولنےپرطویل عرصے تک جیل میں قید رکھنےکامطالبہ کردیا۔۔کوہین نےکانگریس کےسامنےاعتراف کیاتھا کہ انتخابی مہم میں ٹرمپ کےکہنےپرروس کےساتھ معاہدےکئے گئے۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمشکل میں اپنےہی ساتھیوں سے منہ موڑنےلگے۔۔۔ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اپنے سابق وکیل مائیکل کوہین کو ’طویل عرصے تک قید‘ میں رکھنے کا مطالبہ کردیا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویئٹ میں کہا ’آپ کا مطلب ہے کہ وہ فراڈ، بینک قرضے، ٹیکسز اور تمام وہ چیزیں کریں جو خوفناک ہوں اور وہ طویل مدت کے لیے جیل نہ جائے؟ٹرمپ نےکہا’انہوں نے اپنے اس مقصد کےلیے جھوٹ بولا اور میرے خیال میں انہیں مکمل سزا ملنی چاہیے‘۔

خصوصی وکیل رابرٹ میولر روس اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔مائیکل کوہین نےگزشتہ ہفتے ماسکو میں ٹرمپ ٹاور پرماسکو کی طاقتور شخصیات کے ساتھ رابطے کے بارے میں اپنی گواہی میں جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*