Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

کاسمیٹک سرجری نے خاتون کی جان لے لی

خوبصورت اور دلکش نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہے لیکن اسی شوق کے ہاتھوں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس نے میکسیکو سے سستی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی۔

امریکی ریاست ڈیلاس سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ لارا اویلا نے میکسکو کے شہر جوریز میں واقع ایک مشہور رائنو پلاسٹی کے مرکز سے رابطہ کیا جو امریکا کے مقابلے میں بہت سستی کاسمیٹک سرجری کرتا ہے، خاتون کو یہاں ناک اور سینے کی کاسمیٹک سرجری کرانی تھی۔

جیسے ہی خاتون کو بے ہوش کرنے کے بعد سرجری شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ بے ہوشی کے عمل میں کوئی غلطی ہوئی ہے جس سے ان کے دماغ پر سوجن آگئی اور دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔ خاتون کی بہن کے مطابق سرجن نے لارا کی ریڑھ کی ہڈی پر جو انجکشن لگایا جو غلط جگہ پر لگا لیکن اس کے بعد خاتون کا دماغ متاثر ہونا شروع گیا، پھر گردے ناکارہ ہوگئے اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*