Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

سابق کپتان بسمعہ معروف پیا کی ہوگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، شادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی  ابرار احمد سے طے پائی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی  ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جو اب بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہیں۔

مہندی کی تقریب میں کرکٹر کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا گیا۔

بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*