Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل : شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جمعہ کے روزلاہور میں آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں حراست میں لے لیا۔

اس سے قبل اس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور ایل ڈی اے کے سربراہ احد چیمہ بھی نیب کے زیرحراست ہیں۔

سابق وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی بھی اس کیس کے حوالے سے نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

نیب کے مطابق شہبازشریف کو ہفتہ کو لاہور میں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی حکومتی شخصیات نے اس گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو ابھی ابتداءہے ، آگے بہت بڑے بڑے لوگ جنہوں نے قوم کے پیسے لوٹے قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

شہباز شریف کے فرزند حمزہ شہباز نے اپنے والدکی گرفتار ی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسے نیب اور وزیراعظم کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس حوالے سے پارلیمنٹ اور سٹرکوں پر احتجاج کرے گی۔

پاکستان مسلم لیک نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی میں سرکاری اراضی اور فنڈز استعمال نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے قبل کوئی اطلاع یا وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*