Main Menu

امریکہ : سمندری طوفان فلورنس کی کیرولینا میں تباہی

سمندری طوفان ‘فلورنس’ کی زد میں آکر امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پانچ افراد ہلا ک ہوگئے۔
ساحلی علاقوں میں 195کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے درخت اکھاڑ دیئے، دریا بپھر گئے جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔فلورنس کے راستے میں آنے والے علاقوں سے 17لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔طوفان کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم ماہرینِ موسمیات کے مطابق اس کی ہلاکت خیز قوت اب بھی برقرار ہے اور اسے زائل ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*