Main Menu

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر: نوجوان کو شہید کر کے رسیوں سے باندھ کر گھسیٹا

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر جبر وستم کرنے کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ ایک حالیہ گھناﺅنے واقعہ میں بھارتی فوجی ایک نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے۔

تازہ واقعات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران آٹھ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجی ایک نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے، تصاویرسوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارت کو ا س کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ بھارتی فورسز نے دو افراد کو سوپور، تین کو کپواڑہ اور دو افراد کوجھجھر کوٹلی کے علاقے میں گولی مار کر شہید کیا۔

حکام نے تعلیمی ادارے زبردستی بند کرواتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔شہادتوں کے بعد وادی کے کئی علاقوں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارت اوراسرائیل کودنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جہاں شہریوں کو قتل ، تشدد ، غیر قانونی اوربلا جواز گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی نویں سالانہ رپورٹ میں بھارت کو ان 38 ممالک میں شامل کرلیا جہاں شہریوں کو قتل ، تشدد ، غیر قانونی اوربلا جواز گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کشمیریوں پر ظلم، اقلیتوں سے نا انصافی اور نچلی ذاتوں پر تشدد بھارت کا بھیانک چہرہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کرلیاہے۔انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اینڈریو گلمور نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے تیار کی جانے والی سالانہ رپورٹ اگلے ہفتے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ملکوں میں شہریوں کی آواز کو خاموش کرانے کیلئے کھڑی کی جانے والی قانونی، سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں کا بغور جائزہ لیتے رہے ہیں۔حریت رہنماوں نے واقعہ پرشدیدغم وغصے کا اظہار کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*