Main Menu

پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو نے جمعہ کو ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی باہمی محبت واحترام کے رشتے میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کا مستقبل بھی مشترکہ ہے۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان اور ترکی کو دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں بھی مضبوط شراکت کی صلاحیت ہے۔

جمعہ ہی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ترک وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے پاکستان کی نئی قیادت کیلئے تہنیتی پیغام لے کر آئے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مزید فروغ دینے کی توقع کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی قیادت کی طرف سے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور مشترکہ اقدار، تاریخ اور بہت سے معاملات پر مشترکہ خیالات اور یکساں دلچسپیوں پر مبنی ہیں۔

صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر رجب طیب اردوان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*