Main Menu

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جاتی امراءمیں سپرد خاک

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراءمیں ان کے سسر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جمعہ( چودہ ستمبر )کو مرحومہ کی نماز جنارہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔

نماز جنازہ جاتی امراءکے سامنے شریف میڈیکل سٹی گراونڈ میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور ان کے قریبی رشتہ داروں و رفقاء،سپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب،چودھری برادران اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیات کے علاوہ ن لیگ کے رہنماﺅں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے سفر آخرت کے لیئے دعائے خیر و مغفرت کی۔

پی آئی اے کا طیارہ صبح 6 بج کر 50 منٹ پر مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی جسد خاکی لندن سے لے کر لاہور پہنچا۔

بیگم کلثوم نواز کی میت جب لندن سے لاہور لائی گئی تو ایئرپورٹ پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد نے میت وصول کی تھی، بعد میں شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا کر دیا گیا تھا جہاں نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*