Main Menu

پاکستان نے سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کا تاثر مسترد کر دیا

پاکستان نے سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کا تاثر مسترد کر دیاہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کر رہا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کر رہا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسی بریفننگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت امریکا مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تمام معاملات کا حل بات چیت سے ہی چاہتے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*