Main Menu

آپریشن شمالی وزیرستان: 4 دہشت گردہلاک، 3 جوان شہید

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن (آئی بی او) کر کے دہشت گرد آفتاب پراکے سمیت چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیااور مسلح دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے تین فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ دہشتگرد 12 ستمبر کو سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد دسمبر 2017 کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے سمیت فورسز کانوائے کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جس کے باعث لیفٹیننٹ معین کی شہادت ہوئی۔

آپریشن کے دوران دہشتگرد مکمل طور پر مسلح تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو ‘ سپاہی فخر اور عامر شامل ہیں، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کر دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*