Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

جعلی صحافی کا بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب

پاکستانی سفیر کا دیارغیر میں ملک کی بدنامی کرنے والے جعلساز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میڈرڈ(پ۔ر)اسپین میں جعلی صحافی بن کر پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین اور تاجر کمیونٹی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والابے نقاب ہوگیا۔۔ بتایا گیا ہے کہ مرزا ندیم نامی شخص نے اپنے صاحبزادے کو سمندر پار بلوانے اور اسے یورپی شہریت دلوانے کے لئے پہلے پاکستانی سفارتی عملے کے خلاف پروپیگنڈاکرنا شروع کیالیکن جب اس عمل سے وہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے جعلی لیٹر استعمال کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو اذیت کا نشانہ بنانا شروع کردیا تاکہ بلیک میل ہوکر اس کے عزائم پورے کردیں۔۔جب اس کا یہ طریقہ بھی کام نہ آیا تو اس نے ایک خودساختہ اسکینڈل تیار کیا اور اس کو پبلی سائز کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 500یوروکی فرمائش کی۔ جعلی صحافی نے اس دوران اسپین میں موجود پاکستانی تاجروں اور کمیونٹی کے صاحب ثروت افراد سے رقم بٹورنے کے لئے بلیک میلنگ جاری رکھی جس کی شکایت پاکستانی سفارت خانے میں وقتافوقتا ملتی رہی۔۔
اسپین میں مقیم پاکستانی سفیر نے جعلی صحافی کے خلاف شکایات کے انبار کے بعد ہسپانوی حکومت سے رابطہ کرکے جعلی صحافی سے پاکستانیوں کو چھٹکارہ دلانے اوراس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔۔۔ پاکستانی سفارتی عملے کے مطابق جعلسازی اور بلیک میلنگ کرکے پاکستانیوں کواذیت کا نشانہ بنانے والے مرزا ندیم کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔۔۔ ان شواہد کی بنیاد پرہسپانوی حکومت مذکورہ جعلساز کو بلیک لسٹ کرکے ڈی پورٹ کریگی ۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*