Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

لو جس کا تھا انتظار۔۔۔پنجاب کی تئیس رکنی کابینہ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد پنجاب کی 23 رکنی کا اعلان کر دیا۔علیم خان کو سنیئر وزیربنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا جبکہ مخدوم ہاشم بخت کو وزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔سمیع اللہ چوہدری کو وزیر خوراک پنجاب جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کا وزیر اطلاعات اور کلچر کا قلمدان دے دیا گیا۔

 یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہے،میاں محمود الرشید کو ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کا قمدان سونپ دیا گیا۔ میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیر بنا دیا گیا جبکہ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اور پارلیمانی امور کا وزیر بنا دیا گیا۔

علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔اس کے علاوہ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان دیا گیا جبکہ تیمور خان کو پنجاب کابینہ میں امور نوجوانان اور اسپورٹس کا وزیر بنا دیا گیا۔محسن لغاری کو وزیر ایریگیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ مراد راس کو وزارت سکول ایجوکیشن پنجاب کا وزیربنایا گیا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*