Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

برسلز : بھارتی سفارت خانے کے سامنے کشمیر یوں کا احتجاجی مظاہرہ

دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوری ریاست بھارت کے برسلز میں سفارت خانے کے سامنے کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز حق بلند کی۔

اس پر امن مظاہرے میں کشمیری تنظیموں کے رہنماﺅں اور کارکنان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیئے اپنا کردار اد کرے۔

یاد رہے کہ بھارت کی چھ لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ وادی میں آئے روز نہتے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے بہانے شہید کر رہی ہے اور جب کشمیری اس ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیئے سٹرکوں پر آتے ہیں تو انہیں پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے بعد وہ زندہ لاش بن جاتے ہیں۔

بھارتی ریاستی دہشت گردی کا زیادہ تر نشانہ نوجوان بنتے ہیں کیونکہ بھارت کو یقین ہے کہ کشمیری نوجوان جبر کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*