Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

عرب دنیا ، یورپ میں عیدالاضحی کی آمد، پاکستان میں عید ایک روز بعد

پیر کو میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعدمکہ میں موجود بیس لاکھ عازمین حج سمیت دنیا بھر کے بیشتر مسلمان منگل بیس اگست کو عیدالاضحی منا رہے ہیں۔

سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحی بدھ کو روایتی مذہبی انداز و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

پیر کو امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسلم حکمرانوں، علمائ، والدین، اساتذہ، ذرائع ابلاغ کے لوگوں کو نصیحت کروں گا کہ اخلاق فاضلہ کا درس دیں اور اپنی آنے والی نسل کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیں، ایسے اخلاق جس پر وہ اللہ اور رسول کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل کریں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ تمام انبیاءنے جو تعلیمات دیں، ان کا بنیادی نقطہ توحید تھا، جس میں حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی تعلیمات دیں، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اہل توحید کے لیے جنت کا وعدہ کیا ہے اور شرک کرنے والوں کو تنبیہ کی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*