Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بیلجیئم :بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کرنے والے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر بیلجیئم میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے یوم سیاہ منایا۔

اس موقع پر کتبوں پر لکھی ہوئی تحریروں اور آوا ز حق کے ذریعے یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور بھارتی کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں پر اپنے ظلم وستم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک ایک لاکھ کے قریب کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروںکی تعداد میں پس زندان ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد ایسی بھی جن کو نامعلوم مقامات پر رکھ کر ان کے خاندانوں کو اذیت میںمبتلا کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو آزادی کے حق میں آواز اٹھانے پر پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے اور حریت رہنماﺅں کے لیئے جیلیں ان کا مقدر بنا دی گئی ہیں۔ اس ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیر کی آزادی کی تحریک میں رتی برابر کمی واقع نہیں ہو رہی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*