Main Menu

سعودی عرب کے شاہ کی عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا گیا۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی کامیابی پر سب سے پہلے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے متوقع پاکستانی وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات کی تھی جس کے بعد دنیا کے اہم ممالک کے سفراءعمران سے ملاقات کر کے انہیں مبارک باد دے چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*