Main Menu

سعودی عرب : حج کا مہینہ شروع، وقوف عرفہ پیر،عیدالاضحی منگل کو ہو گی

سعودی عرب میںہفتہ کی شام ذی الحج کا چاند نظر آگیا ۔اعلان کے بعد حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ پیر، 20 اگست کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ منگل، 21 اگست کو ہوگی۔پاکستان میں اتوار کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر چاند نظر آتا ہے تو پاکستان میں عید الضحیٰ بدھ بائیس اگست کو منائی جائے گی۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، یونان اور سنگاپور میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں ا?یا جس کے بعد ان ممالک میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی, جبکہ عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
یورپ میں بھی کچھ ممالک میں عید اکیس اور کچھ ممالک میں بائیس اگست کو منائی جائے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*