Main Menu

بھارت کا یوم آزادی:مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کی تیاریاں

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 15اگست یعنی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے اور اس موقع پر مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرنے کی کال دی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آزادی پسند رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ اپنی آزادی کا جشن منانے والے بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر مظلوم کشمیری قوم سے آزادی کا حق چھین لیا ہے اور حق آزادی کے مطالبے پر پوری قوم کو مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا کھوکھلا پن ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو حق آزادی سے محروم کرکے اس پر 7 لاکھ سے زائدمسلح افواج کومسلط کردیاگیا ہے اور بھارت اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کیلئے یہاں ہر طرح کے ظلم اور جبر کو جائز ٹھہر ارہاہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*