Main Menu

یاسمین راشد خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن منتخب ہونے والوں کا اعلان کر دیا۔

انتخاب سے چند روز قبل مسلم لیگ کے خلاف بغاوت کرنے والے سیدزعیم حسین قادری کی اہلیہ سیدہ عظمیٰ قادری مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی جانب سے رکن اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی اہم رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھی منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں جس سے ان کے وزیراعلی پنجاب بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی خواتین کی کل چھیاسٹھ مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو تیس سیٹیں ملی ہیں جبکہ کے پی ٹی آئی کے حصے میںتینتیس سیٹیں آئیں۔مسلم لیگ ق نے دواورپی پی پی نے ایک سیٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ایک سو تیس سیٹیں ہیں جبکہ آزاد امیدوارشامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سیٹوں کی تعداد ایک سو بیالیس ہو گئی ہے۔یہاں مسلم لیگ ق آٹھ اورپیپلز پارٹی کی چھ سیٹیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں غیر مسلم کی سیٹوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حصے میں چار چار سیٹیں آئی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف کو خواتین کی قومی اسمبلی میں 60 مخصوص نشستوں میں سے 28 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 16 جبکہ پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں ملی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کودو ، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خواتین کی ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*